کاروبار
Time 30 جولائی ، 2021

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ ڈالر کی کمی

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق 23 جولائی تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب 87 کروڑ ڈالر رہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ مرکزی بینک کے ذخائر 22 کروڑ ڈالر کم ہوکر 17.82 ارب ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.04 ارب ڈالر رہے۔

مزید خبریں :