دنیا
Time 30 جولائی ، 2021

بوسٹر ڈوز مہم: اسرائیلی صدر اور اہلیہ نے کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوالی

فوٹوبشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹوبشکریہ غیر ملکی میڈیا

 اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ اور ان کی اہلیہ مشل نے کورونا کے خلاف قوت مدافعت کے لیے امریکی ویکسین فائزر کی تیسری ڈوز لگوالی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے اسرائیلی شہریوں کے لیے کورونا کی بوسٹر ڈوز مہم ( "booster" jab campaign) کے اعلان کے ایک دن بعد اسرائیلی صدر نے اہلیہ سمیت کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوائی۔

فوٹوبشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹوبشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بیننٹ کی جانب سے گزشتہ روز 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے تیسری ڈوز  والی دنیا کی پہلی ویکسی نیشن مہم کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

ایک پریس کانفرنس اسرائیل کے وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہم اسرائیل کے بزرگوں کے تحفظ کے لیے کورونا کی تیسری ویکسی نیشن مہم کا آغاز کررہے ہیں۔

مزید خبریں :