پاکستان
Time 30 جولائی ، 2021

لکی مروت کے قریب گیس اور تیل کے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)  نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے قریب گیس اور تیل کے ذخائر دریافت کرلیے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے 11 ملین ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 950 بیرل آئل یومیہ کی بنیاد پرحاصل ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ یہاں نکلنے والی گیس ہیٹنگ ویلیو 1150بی ٹی یو ہے جو بہترین معیار ہے اور اس بلاک میں یہ پہلی دریافت ہے، ‏یہ کاوا گڑھ فارمیشن میں پہلی دریافت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے اس کنویں کو 4727 میٹرگہرائی تک ڈرل کیا گیا، یہ دریافت ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد گارثابت ہوگی۔

مزید خبریں :