دنیا
Time 31 جولائی ، 2021

سعودی سیاحتی ویزوں کے اہل 49 ممالک کی فہرست جاری

ریاض: سعودی عرب نے سیاحتی ویزوں کے لیے اہل 49 ممالک کی فہرست جاری کردی۔   فوٹو: فائل
ریاض: سعودی عرب نے سیاحتی ویزوں کے لیے اہل 49 ممالک کی فہرست جاری کردی۔   فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب نے سیاحتی ویزوں کے لیے اہل 49 ممالک کی فہرست جاری کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق 49 ممالک کے شہری90 دن کے ویزے پر سعودی عرب آسکتے ہیں جن کے سیاحتی ویزے آن لائن الیکٹرانک سسٹم سے جاری ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا کہ 49 ممالک کی فہرست میں امریکا، کینیڈا، آسٹریا، بیلجیم، برطانیہ و دیگرممالک شامل ہیں جبکہ پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش اس فہرست میں شامل نہیں ہوسکے ہیں۔  

مزید خبریں :