لوگ کہتے تھے میں ایشوریا جیسا دکھتا ہوں: شاہ رخ خان کا انکشاف

فوٹو فائل
فوٹو فائل

بالی وڈ کِنگ خان شاہ رخ کا ایک ویڈیو کِلپ ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے کے ہمراہ ایوارڈز شو میں موجود ہیں۔

شاہ رخ خان نے 2000 میں ریلیز ہونے والی فِلم 'جوش' سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ایشوریا میری جڑواں بہن بنی تھیں اور لوگوں نے مجھے ایسا کہا کہ ہم دونوں بالکل ایک جیسے نظر آتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ میں اب تک اس غلط فہمی میں جی رہا ہوں کہ ایشوریا کا بھائی بنا تھا تو اس کے جیسا لگتا ہوں گا۔

شاہ رخ اور ایشوریا کے اِس ویڈیو کِلپ کو صارفین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے اور کئی مداحوں نے تبصرہ کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا جب کہ دیگر نے  اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ 2000 میں پیش کی جانیوالی بالی وڈ کی رومانوی فلم 'جوش' میں شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے نے جڑواں بہن بھائی کا کردار نبھایا تھا۔

مزید خبریں :