02 اگست ، 2021
مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے پوسٹرز مختلف مقامات پر آویزاں کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں یہ پوسٹرز تحریک آزادی جموں و کشمیر سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے لگائے گئے ہیں جس میں کشمیریوں پر 5 اگست کو یوم سیاہ منانے کے ساتھ بھارت اور اس کی فورسز کی جانب سے جاری مظالم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے پر زور دیا گیا ہے۔
کشمیری جماعتوں کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے مودی کی قیادت والی فاشسٹ حکومت کی غیر قانونی، غیر آئینی اور یکطرفہ چالوں کو مسترد کردیا ہے۔
خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا گیا تھا۔