02 اگست ، 2021
مظفرآباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے صدرعارف ملک کا کہنا ہے کہ سابق جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز بھارت کے دباؤ کو ٹھکراتے ہوئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
عارف ملک نے کہا کہ بھارت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں سیاست نہیں ہورہی بلکہ کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔
صدر کے پی ایل کا مزید کہنا تھا کہ اس لیگ پر مقبوضہ کشمیر میں بھی بہت جوش وخروش ہے اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی کے پی ایل دیکھ سکیں۔