دنیا
Time 02 اگست ، 2021

ترکی نے پاکستان سمیت کئی ممالک سے آنے والوں کیلئے سخت شرط رکھ دی

نئی ٹریول پالیسی کے تحت غیرملکی مسافروں کو ترکی پہنچنےکے بعد 7 سے 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، حکام— فوٹو:فائل
نئی ٹریول پالیسی کے تحت غیرملکی مسافروں کو ترکی پہنچنےکے بعد 7 سے 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، حکام— فوٹو:فائل

ترکی نے پاکستان، افغانستان،بنگلادیش، سری لنکا اوربھارتی باشندوں کیلئے انتباہ جاری کیا ہے۔

ترک حکام کے مطابق نئی ٹریول پالیسی کے تحت غیرملکی مسافروں کو ترکی پہنچنےکے بعد 7 سے 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

حکام نے بتایا کہ ترکی میں ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات بھی مسافروں کوخود برداشت کرنے  ہوں گے اور  حکومت کے منظور شدہ ہوٹل میں قرنطینہ کیلئے 200 یورو بھی ادا کرنے ہوں گے۔

حکام نے بتایا کہ ساتویں روزپی سی آرٹیسٹ منفی آنے پرقرنطینہ کی پابندی ختم کردی جائے گی۔

مزید خبریں :