Geo News
Geo News

Time 03 اگست ، 2021
پاکستان

این سی او سی نے موڈرنا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے موڈرنا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

این سی او سی کے مطابق موڈرنا ویکسین عام شہریوں کو لگائی جاسکتی ہے  اور یہ ویکسین 16 سال سے زائد عمر کے طلبہ کو بھی لگائی جا سکتی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ موڈرنا ویکسین حاملہ خواتین کو بھی لگائی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے جس میں اب تک 3 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔