Time 03 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

والدین رشتہ دیکھ رہے ہیں، سب کی دعائیں چاہئیں: نمرہ خان

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ والدین ان کے لیے رشتہ دیکھ رہے ہیں۔

اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک شو میں شریک ہوئی تھیں جس میں میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اپنے اور دیگر معاون اداکاروں کے تعلقات کے حوالے سے بات کی۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پہلے آپ کے شوہر کے ساتھ لی گئی تصاویر موجود تھیں جنہیں اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

میزبان کے سوال پر اداکارہ نے دھیمے مزاج میں انکار کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ہم اس پر بات نہیں کرسکتے۔

اداکارہ کے انکار پر میزبان نعمان اعجاز نے سوال کا رخ تبدیل کیا اور اداکارہ سے پوچھا کہ اپنے تمام مسائل کی سوشل میڈیا پر تشہیرسے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟

اس پر نمرہ خان نے کہا کہ موجودہ دور میں رشتے ٹوٹنے کی وجہ ہی یہی بنتی ہے کہ ہم اپنے فیصلوں سے زیادہ دوسروں کے فیصلوں پر زندگی گزارنے لگے ہیں، اپنے رشتوں کو لوگ فروخت کرنے لگے ہیں، لوگ شادیاں انسان کا مقام دیکھ کر کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نام لیے بغیر کچھ ایسے فنکاروں سے متعلق بتانا چاہوں گی جنہیں منفی تبصرے کرنے میں مزہ آتا ہے لہٰذا لوگوں کو بھی اب ان کے ساتھ مزا آنے لگا ہے۔

دوران شو نمرہ خان نے ایک کا سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید بتایا کہ والدین ان کے لیے رشتہ دیکھ رہے ہیں بس سب کی دعائیں چاہئیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نمرہ خان نے گزشتہ برس اپریل میں لندن کے ایک پولیس آفیسر راجا افتخار اعظم سے نکاح کیا تھا اور بعد ازاں اداکارہ کی جانب سے شوہر کے ہمراہ کئی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی جاتی رہیں تاہم چند ماہ بعد انہوں نے ان تمام تصاویر کو اپنے اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کردیا۔

اداکارہ کی جانب سے مبینہ شوہر کے ہمراہ تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم نمرہ خان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :