ازیکا ڈینیئل شوبز میں آنے سے قبل کیا کام کرتی تھیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے) میں بطور ائیر ہوسٹس فرائض سرانجام دیتی تھیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے خود سے متعلق دلچسپ باتیں مداحوں کو بتائیں۔

دوران انٹرویو ازیکا نے بتایا کہ میں حادثاتی طور پر اداکاری کے شعبے میں آئی، اس سے قبل پی آئی اے کے کیبن کریو میں تھی، وہاں ایک ڈاکٹر تھے جنہوں نے مجھ سے پہلے ڈرامے میں اداکاری کروائی۔

ازیکا کا کہنا تھا کہ میں بیماری کا بہانہ کرکے چھٹی لیا کرتی تھی اور پھر ماڈلنگ کی شوٹس مکمل کرتی تھی، کیرئیر کے شروعات میں مجھے اداکاری بالکل نہیں آتی تھی، محسن طلعت کا ایک ڈرامہ کرنے کے بعد تین سال تک میں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی کیونکہ میں نے سوچا تھا دوبارہ یہ کام نہیں کروں گی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ بعدازاں ایک ٹیلنٹ ایجنسی گئی جہاں میری اشتہاری مہم چلائی گئی جس کے بعد جیو ٹی وی سے کال آئی اور میری اداکاری کے کیرئیر کا ایک مرتبہ پھر آغاز ہوا۔

مزید خبریں :