Geo News
Geo News

Time 03 اگست ، 2021
دنیا

ویڈیو: سمندر کی بے رحم لہریں آشیانہ بہا لے گئیں

حال ہی میں 2 منزلہ عمارت کی سمندر میں گرجانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا ویب سائٹ ڈیلی میل  پر ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں 2 منزلوں پر  مبنی گھر کو سمندر میں گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندر کنارے تعمیر عمارت کے گرجانے کا واقعہ پانی کی سطح میں اضافے کے بعد پیش آیا۔

فوٹوبشکریہ ڈیلی میل
فوٹوبشکریہ ڈیلی میل

ویڈیو میں سمندر کی تیز اور زوردار لہروں کو گھر کی بنیادوں سے ٹکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مستقل ٹکراؤ نے گھر کی بنیادوں کو کمزور کردیا جس کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے دو منزلہ عمارت سمندر میں جاگری۔

فوٹوبشکریہ ڈیلی میل
فوٹوبشکریہ ڈیلی میل

میڈٰیارپورٹس کے مطابق گھر کے سمندر میں گرنے کا واقعہ گھر کے مالک کی غیر موجودگی کے وقت پیش آیا اور اس واقعے کی ویڈیو پڑوسی کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

مزید خبریں :