Can't connect right now! retry

کھیل
03 اگست ، 2021

چوتھا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش کی نذر، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیت لی

بارش کے باعث 3 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی— فوٹو: پی سی بی
بارش کے باعث 3 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی— فوٹو: پی سی بی

چار ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا جس کے  ساتھ ہی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

گیانا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز کے 3 اوورز مکمل ہونے پر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔

اس کے بعد میچ کو 9 اوور تک محدود کیا گیا لیکن بارش کا سلسلہ نہ رک سکا جس کے باعث میچ کو ختم کردیا گیا۔

ویسٹ انڈیز نے بغیر نقصان کے 3 اوورز میں 30 رنز بنائے، آندرے فلچر  نے 17 اور کرس گیل نے 12 رنز  اسکور کیے۔

میچ ختم ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیت لی۔

گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی سیریز  0-1 سے اپنے نام کی۔ خیال رہے کہ پہلا، تیسرا اور چوتھا میچ بارش کی نذر ہوا تاہم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے 7 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM