الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار ہے، اس میں ٹیمپرنگ نہیں ہوسکتی، شبلی فراز

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نےکہا ہےکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے، مشین جلد کابینہ، اپوزیشن جماعتوں، پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کو دکھائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  الیکٹرانک ووٹنگ پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ بھی دے دی ہے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں انٹر نیٹ یا کسی سافٹ وئیر کا کوئی عمل دخل نہیں، اس میں ٹیمپرنگ نہیں کی جاسکتی، استعمال میں بھی آسان ہے ۔

 شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے مکمل تسلی کرائیں گے ، وزیراعظم کا ویژن ہےکہ  آئندہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، ہارنے والا امیدوار نتائج تسلیم کرے ، اس کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال مدد گار ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں انٹرنیٹ اور سافٹ وئیر نہ ہونےکی وجہ سے یہ بیرونی مداخلت سے پاک ہے، اس کے استعمال سے آئندہ انتخابات غیر متنازع اور قابل قبول ہوں گے۔

مزید خبریں :