Time 03 اگست ، 2021
پاکستان

ایف آئی اے سندھ نے چائلڈ پورنوگرافی، ہراسانی اور فراڈ میں ملوث 6 ملزمان گرفتارکرلیے

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نےکارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم سندھ زون عمران ریاض کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی ، حیدرآباد اور سکھر میں ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے کارروائی کے بعد 6 ملزمان گرفتار کرلیے۔

  عمران ریاض کے مطابق گرفتار ملزمان میں 3 کراچی سے گرفتار ہوئے جو چائلڈ پورنوگرافی، جنسی ہراسانی ، اور مالی فراڈ جیسے جرائم میں ملوث ہیں،حیدرآباد میں کارروائی کے بعد ذاتی تصاویر وائرل ، ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیےگئے جب کہ سائبر کرائم سینٹر سکھر نے ملتان سے ایک ملزم کو گرفتار کیا جوکہ سوشل میڈیا پر شکایت کنندہ کی عریاں تصاویر پھیلارہا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق  گرفتار ملزمان کا ڈیجیٹل سامان ضبط کر لیا گیا ہے اور فارنزک تجزیے کے لیے بھیجا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :