03 اگست ، 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھرپرمویشیوں سے متعلق رہائشیوں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کو شکایت لگادی۔
شہریوں کی شکایت پر ڈی ایچ اے انتظامیہ نے شاہد آفریدی کے گھر سے جانور ہٹوادیے۔ حکام نے بتایا کہ مویشیوں کیلئے موجود دیگرسامان بھی ہٹوانےکا کہہ دیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 2018 میں بھی شاہد آفریدی کے گھر شیر رکھنے پر محکمہ وائلڈ لائف نے انکوائری شروع کی تھی۔