آئمہ بیگ کی بہن کی مایوں پر ڈانس کی ویڈیوز وائرل

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کی مایوں پر ڈانس ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری پر بھی بہن کومل بیگ کی مایوں کی تقریب کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔

دوسری جانب انسٹاگرام کے مختلف شوبز پیجز پر گلوکارہ کی مختلف ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جس میں انہیں بہن کی مایوں کی تقریب کے لیے گھر میں دیگر لڑکیوں کے ہمراہ مختلف گانوں پر ڈانس کرتے اور انجوائے کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

ویڈیوز میں آئمہ بیگ بہن کو ابٹن لگاتے اور ڈانس کرتے دیکھی جاسکتی ہیں۔

ایک ویڈیو میں آئمہ بیگ کو تمام دوستوں اور کزنز کی جانب سے زبردستی ابٹن لگاتے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کا نکاح گزشتہ برس سلیم کے ساتھ ہوا تھا۔

مزید خبریں :