04 اگست ، 2021
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رشیدالحسن کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں پاکستان کا ہاکی میں نمائندگی سے محروم رہنا صدمے سےکم نہیں۔
جیونیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے رشید الحسن نے کہا کہ وزیراعظم پیٹرن چیف کا اختیار رکھتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کو تبدیل کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ہاکی ٹیم 41 سال بعد سیمی فائنل میں پہنچی ہے جب کہ پاکستان کا نمائندگی سے محروم رہنا کسی صدمے سےکم نہیں، ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگرہاکی فیڈریشن میں احتساب کا عمل نہیں۔
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی اسپورٹس میں دلچسپی خوش آئند ہے اور ہاکی سےمتعلق ان کا بیان سن کرخوشی ہوئی۔