Geo News
Geo News

Time 05 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

لارا دتہ کو اندرا گاندھی کے روپ میں دیکھ کر مداح حیران ہوگئے

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہدایتکار رنجیت تیواری کی یہ فلم کئی عرصے سے تیاری کے مراحل میں تھی_____فوٹو: بھارتی میڈیا
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہدایتکار رنجیت تیواری کی یہ فلم کئی عرصے سے تیاری کے مراحل میں تھی_____فوٹو: بھارتی میڈیا

معروف بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ جلد ہی اکشے کمار کے ساتھ فلم بیل باٹم میں بھارت کی سابقہ وزیراعظم اندرا گاندھی کے کردار میں دکھائی دیں گی۔

بیل باٹم کے ٹریلر میں لارا دتہ کی ٹرانسفارمیشن نے ہر دیکھنے والے کو حیران کردیا ہے۔ 

مداح بلاشبہ اداکارہ کو پہچاننے سے قاصر ہیں کیونکہ منفرد طرز کے میک اپ اور اسٹائل نے لارا دتہ کی شکل ہی تبدیل کردی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہدایتکار رنجیت تیواری کی یہ فلم کئی عرصے سے تیاری کے مراحل میں تھی جو اب بلآخر ریلیز کیلئے تیار ہے۔

اکشے کمار نے انسٹاگرام پر اداکارہ کی ٹرانسفارمیشن کی ٹائم لیپس ویڈیو بھی جاری کی جس پر مداحوں نے خاصی حیرانی کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق لارا دتہ نے اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ جب مجھے فلم کی پیشکش ہوئی تو بتایا گیا کہ آپ کو اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنا ہے، میں نے اسکرپٹ پڑھے بغیر ہی فلم سائن کرلی تھی۔

لارا دتہ نے مزید کہا کہ اتنی بڑی شخصیت کا کردار نبھا رہی ہوں یہ ایک ذمہ داری کا کام ہے۔

واضح رہے کہ اکشے اور لارا دتہ کی فلم بیل باٹم 19 اگست کو ریلیز کی جائے گی جس میں اکشے خفیہ ایجنٹ کا کردار نبھائیں گے جب کہ فلم کے دیگر کرداروں میں وانی کپور، ہما قریشی بھی نظر آئیں گی۔