Time 05 اگست ، 2021
پاکستان

اہلیہ کی تصاویر وائرل کرنےکے کیس میں شاہ زوار بگٹی کا نام ای سی ایل میں شامل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے اکبر بگٹی کے صاحبزادے شاہ زوار بگٹی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرا دیا۔

شاہ زوار بگٹی کے خلاف ان کی اہلیہ ویشا بگٹی نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرایا تھا ۔ 

سائبر کرائم ونگ نے ملزم شاہ زوار بگٹی کی گرفتاری کے لیے لاہور، کراچی، اسلام آباد اور  پشاور میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

 ویشا  نے سائبرکرائم ونگ میں بیان ریکارڈ کرا یا اورشاہ زوار کے خلاف مزید شواہد بھی فراہم کیے ہیں ، سائبر کرائم ونگ نے ویشا کو یقین دلایا ہےکہ ملزم قانون سے نہیں بچ سکتا۔

مزید خبریں :