Geo News
Geo News

Time 05 اگست ، 2021
پاکستان

لاہور سمیت پنجاب کے 4 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

سرکاری اور نجی دفاتر میں50 فیصدحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،فوٹو: فائل
 سرکاری اور نجی دفاتر میں50 فیصدحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،فوٹو: فائل

کورونا کے بڑھتےکیسز کے پیش نظر لاہور  سمیت پنجاب کے 4 شہروں میں  اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

محکمہ صحت پنجاب نےلاہور، راولپنڈی،فیصل آباداورملتان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذکر دیا ہے، ان شہروں کے سرکاری اور نجی دفاتر میں50 فیصدحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز 8 اگست سے بند کر دیےجائیں گے ، اِن ڈور ڈائننگ بند کرکے آؤٹ ڈور ڈائننگ شروع کر دی گئی ہے،سنیما ہالز ،مزارات اورجِمزبھی بند کر دیے گئے ، ہفتےاور اتوار کو تمام کاروباری مراکزبھی بند رہیں گے۔

دوسری جانب اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود شہری ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے دکھائی نہیں دیتے،شہریوں کی انتہائی کم تعداد ماسک پہن رہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔