Geo News
Geo News

Time 06 اگست ، 2021
دلچسپ و عجیب

دنیا کا مہنگا ترین بھیڑ 44 ہزار یورو میں فروخت

فروخت کیے گئے مہنگے ترین بھیڑ کی عمر صرف 7 ماہ  ہے,فوٹوبشکریہ بی بی سی
فروخت کیے گئے مہنگے ترین بھیڑ کی عمر صرف 7 ماہ  ہے,فوٹوبشکریہ بی بی سی

یورپ کے شمالی جزیرے میں دنیا کا مہنگا ترین نر بھیڑ 44000 یورو (85 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) میں فروخت کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے  مطابق دنیا کا مہنگا ترین بھیڑ یورپ کے شمالی جزیرے میں ہونےو الی ایک نیلامی کے دوران فروخت کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مہنگا ترین بھیڑ بہت صحت مند اور مضبوط ہے جسے نیلامی کے دوران شمالی جزیرے کی مقامی کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی کسانوں کی جماعت سے منسلک رچرڈ تھامپسن نے فروخت کیا۔

بھیڑ یورپ کے شمالی جزیرے مین منعقدہ ایک نیلامی کے دوران فروخت کیا گیا،فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
 بھیڑ یورپ کے شمالی جزیرے مین منعقدہ ایک نیلامی کے دوران فروخت کیا گیا،فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

فروخت کیے گئے مہنگے ترین بھیڑ کی عمر صرف 7 ماہ ہے۔ اس سے قبل ایک بھیڑ کو 38 ہزار یورو میں فروخت کیا گیا تھا جو ایک عالمی ریکارڈ تھا تاہم اس بھیڑ کی 44 ہزار یورو میں فروخت سے یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

رچرڈ تھامپسن کے مطابق انہوں نے بھیڑ کی فروخت کے لیے اچھی قیمت کی امید کی تھی لیکن اتنی رقم ملے گی یہ نہیں سوچا تھا۔