پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن

کے ایس ای 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کمی سے 47 ہزار 479 پوائنٹس پر بند ہوا— فوٹو: فائل
کے ایس ای 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کمی سے 47 ہزار 479 پوائنٹس پر بند ہوا— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔ 

کے ایس ای 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کمی سے 47 ہزار 479 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 321 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی کم ترین سطح 47 ہزار 431 رہی۔ بازار میں آج 39 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 23 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 344 ارب روپے ہے۔ 

مزید خبریں :