Geo News
Geo News

Time 06 اگست ، 2021
پاکستان

منڈی بہاؤ الدین، 8 ویں کلاس کے طالبعلم سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزم گرفتار

صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤ الدین میں 8 ویں جماعت کے طالبعلم سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک ماہ قبل بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق  ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔