دنیا
Time 06 اگست ، 2021

امریکا 2030 تک 50 فیصدالیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائے گا

امریکی صدر جو بائیڈن نے 2030 تک امریکا میں 50 فیصد الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق منصوبے میں چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر اورکارسازوں کی مالی معاونت شامل ہے۔

صدر بائیڈن نے  ماحول دوست گاڑیاں بنانے میں پیش رفت کے عزم  کا اظہار کیا اور کہاکہ  الیکٹرک گاڑی 4 سیکنڈ میں صفر سے 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑ لیتی ہے۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھاکہ دنیا ماحول دوست گاڑیاں بنانے میں آگے ہے اور ہمیں بھی آگے بڑھنا ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا ٹیکنالوجی کے باوجود الیکٹرک گاڑیاں بنانے میں چین سے پیچھے ہے۔

خیال رہے کہ امریکا الیکٹرک گاڑیاں بنانے میں چین سے پیچھے ہے جبکہ پاکستان میں بھی ماحول دوست گاڑیوں کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :