Geo News
Geo News

Time 06 اگست ، 2021
کھیل

ٹوکیو اولمپکس میں چین کی برتری آج بھی قائم رہی

میڈلز ٹیبل پر اب چین سب سے آگے ہے، امریکا دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر ہے— فوٹو: اے ایف پی
میڈلز ٹیبل پر اب چین سب سے آگے ہے، امریکا دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر ہے— فوٹو: اے ایف پی

ٹوکیو اولمپکس میں چین کی برتری آج بھی قائم رہی جبکہ امریکا دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔

ایتھلیٹکس مقابلوں کی 50 میٹر واک میں پولینڈ نے طلائی تمغہ جیت لیا، بھارتی ویمن ہاکی ٹیم تیسری پوزیشن کے میچ میں شکست کھا گئی۔ 

ٹوکیو اولمپکس کے 14ویں روز مردوں کی 50 کلو میٹر واک ریس میں پولینڈ کے ٹامالا ڈیوڈ نے طلائی تمغہ جیتا۔

انہوں نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 50 منٹ اور آٹھ سیکنڈز میں طے کیا۔ ویمن ہاکی کے سیمی فائنل میں برطانیہ نے بھارت کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا جبکہ فائنل نیدر لینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹیبل ٹینس کے برانز میڈل میچ میں کوریا نے میزبان جاپان کو شکست دے دی۔

میڈلز ٹیبل پر اب چین سب سے آگے ہے، امریکا دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز کی تفصیل یہ ہے:

فوٹو: اسکرین شاٹ ٹوکیو اولمپکس ویب سائٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ ٹوکیو اولمپکس ویب سائٹ