درجنوں بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم بچوں کو ورغلا کر ان سے زیادتی کرتا تھا: پولیس/ فائل فوٹو
ملزم بچوں کو ورغلا کر ان سے زیادتی کرتا تھا: پولیس/ فائل فوٹو

بہاولپور میں درجنوں بچوں سے زیادتی کرنے والےملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق بچوں کو اغوا کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنانے کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کوبہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم انصر موٹر سائیکل پر مرغیوں کے چوزے فروخت کرتا تھا، بچوں کو ورغلا کر ان کو گھروں سے دور لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتا اور پھر ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو جاتا تھا جب کہ ملزم کے خلاف بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں مقدمات درج تھے۔

مزید خبریں :