Time 07 اگست ، 2021
کاروبار

ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافہ

ایک ہفتے میں ٹماٹر 12 روپے 89 پیسے فی کلو سستا ہوا: فائل فوٹو
ایک ہفتے میں ٹماٹر 12 روپے 89 پیسے فی کلو سستا ہوا: فائل فوٹو

ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 0.12 فیصد بڑھ گئی  اور رواں ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لہسن کی قیمت میں 9 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا اور دال مسور ایک روپے مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 12 روپے 89 پیسے فی کلو سستا ہوا اور چکن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے کمی ہوئی جب کہ  انڈے 5 روپے 77 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔

اس  کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 28 پیسےفی کلو مہنگا ہوا۔

مزید خبریں :