Time 07 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ دورانِ شوٹنگ بے ہوش، اسپتال منتقل کرنا پڑا

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی گزشتہ کچھ دنوں سے طبیعت ناساز ہے____فوٹو فائل
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی گزشتہ کچھ دنوں سے طبیعت ناساز ہے____فوٹو فائل

بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا فلم کی شوٹنگ کے دوران بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث بے ہوش ہوگئیں جس کے بعد انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال لے جایا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ان دنوں ہدایتکار لو رنجن کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی گزشتہ کچھ دنوں سے طبیعت ناساز ہے اور اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ کچھ دنوں سے خود کو کافی کمزور محسوس کررہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے سوچا تھا کہ کچھ دنوں میں ٹھیک ہو جائیں گی لیکن ایسا نہ ہوا، سیٹ پر انہیں چکر آنا شروع ہوگئے جس کے بعد گِر پڑیں۔

نشرت بھروچا نے بتایا کہ اسپتال جانے کے بعد انہیں وہیل چیئر کے ذریعے کمرے تک لے جایا گیا۔

ڈاکٹرز نے طبی امداد کے بعد اداکارہ کو اسپتال سے فارغ کردیا اور انہیں 15 روز مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :