Time 08 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کیا سنجے لیلا کی فلم سے دیپیکا آؤٹ ہوگئیں؟

فلم کے ہدایتکار یا اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیقی بیان سامنے نہیں آیا ہے_ فوٹو فائل
فلم کے ہدایتکار یا اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیقی بیان سامنے نہیں آیا ہے_ فوٹو فائل 

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی بالی وڈ فلم بیجو باورا کی کاسٹ سے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو نکالے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون کم معاوضے کے باعث فلم میں اداکاری نہیں کریں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپیکا اپنے شوہر رنویر سنگھ جتنا معاوضہ لینے کا مطالبہ کررہی ہیں، اداکارہ اپنی حالیہ فلموں میں ہیرو سے زیادہ معاوضے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں جسے قبول بھی کر لیا جاتا تھالیکن اس بار بیجو باورا کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اداکارہ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ 

تاہم فلم کے ہدایتکار یا اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیقی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ فلم میں رنبیر کپور کی جگہ کارتک آریان کو کاسٹ کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :