معروف بھارتی اداکار انوپم شیام انتقال کرگئے

انوپم شیام کے کئی اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا: فوٹو فائل
انوپم شیام کے کئی اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا: فوٹو فائل

بالی وڈ فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف بھارتی اداکار انوپم شیام 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوپم شیام کے کئی اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، ان کے انتقال کی تصدیق انوپم شیام کے دوست یشپال شرما اور پروڈیوسر اشوک پنڈت کی جانب سے کی گئی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یشپال شرما کا کہنا تھا کہ انوپم شیام گزشتہ 4 روز سے ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل تھے، وہ ہائی شوگر کے مرض میں مبتلا تھے جب کہ  اپنی آخری فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی انوپم شیام انجیکشن لیتے رہے تھے۔

خیال رہے کہ انوپم شیام کو  آخری مرتبہ بھارتی ڈرامہ سیریل من کی آواز پرتگیا 2 میں دیکھا گیا، انہوں نے سلم ڈوگ ملینیئر، بینڈتھ کوئن، دل سے، لگان اور ہزاروں خواہشیں ایسی سمیت کئی فلموں میں کام کیا ۔

مزید خبریں :