Time 10 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شلپا شیٹی اور ان کی والدہ کے خلاف مقدمہ درج

شلپا کے شوہر راج کندرا پہلے ہی فحش فلموں کے تنازع میں پولیس کی حراست میں ہیں_____فوٹو فائل
شلپا کے شوہر راج کندرا پہلے ہی فحش فلموں کے تنازع میں پولیس کی حراست میں ہیں_____فوٹو فائل

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کی والدہ کیخلاف دھوکہ دہی کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اور ان کی والدہ سنندا شیٹی کے خلاف لکھنؤ کے دو تھانوں میں دھوکا دہی کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اور ان کی والدہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ دونوں نے فلاح و بہبود کے مرکز کی ایک برانچ کھولنے کے لیے دو افراد سے کروڑوں روپے لیے تاہم وہ برانچ نہیں کھولی گئی۔

پولیس اسٹیشنز میں مقدمے کے اندراج کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے شلپا اور ان کی والدہ کو نوٹس جاری کردیا۔

مزید خبریں :