Time 10 اگست ، 2021
دنیا

شناختی کارڈ پر نام دکھائیں اور مفت پیٹرول حاصل کریں

بھارت میں ایک غیر معمولی اور متاثر کن اسکیم کا افتتاح کردیا گیا ہےفوٹوفائل
بھارت میں ایک غیر معمولی اور متاثر کن اسکیم کا افتتاح کردیا گیا ہےفوٹوفائل

یقیناً آپ کو آپ کے نام کی وجہ سے کوئی چیز مفت میسر نہیں ہوئی ہوگی لیکن بھارت میں ایک غیر معمولی اور متاثر کن اسکیم کا افتتاح کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر بھروچ میں پیٹرول پمپ کے مالک ایوب پٹھان نامی شخص کی جانب سے ایک منفرد اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اسکیم کا آغاز ٹوکیو اولمپکس 2020 میں جیولن تھرو کے فائنل میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا کی کامیابی پر کیا گیا ہے۔

ایوب پٹھان کی جانب سے اعلان کردہ اسکیم کے مطابق جو لوگ نیرج چوپڑا کے نام سے لفظ چوپڑا شیئر کرتے ہیں وہ 2 دن 501 بھارتی روپے تک کا پیٹرول بالکل فری حاصل کرسکتے ہیں۔

اسکیم کے مطابق نام کے ساتھ چوپڑا لکھنے والے افراد کو مفت پیٹرول حاصل کرنے کے لیے اصل شناختی دکھانا ہوگا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے اولمپکس کے جولین تھرو مقابلے کے فائنل میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

مزید خبریں :