Time 10 اگست ، 2021
پاکستان

قومی اسمبلی نے جادو ٹونا کرنیوالوں کی سزا اور جرمانہ بڑھانے سے متعلق بل مسترد کردیا

قومی اسمبلی نے جادو ٹونا، تعویز گنڈا اور عملیات کرنے والوں کی سزا اور جرمانہ بڑھانے سے متعلق بل مسترد کردیا۔

بل مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی  چوہدری فقیر احمد نے پیش کیا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 297 اے اور ضابطہ فوجداری کے شیڈول 2 میں تبدیلی کی جائے اور عملیات کرنے والوں کے جرمانے اور سزا کو بڑھایا جائے۔

قومی اسمبلی نے یہ بل وزارت داخلہ کی قائمہ کمیٹی کو بھجوایا تھا،بل میں کہا گیا تھا کہ  عملیات کرنے والوں کی وجہ سے خاندانی نظام درہم برہم ہونے کے علاوہ شہریوں کی جانوں اور زندگیوں کو خطرہ ہوتا ہے، اس لیے ایسے تمام عملیات پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔ 

بل میں کہا گیا تھا کہ جادو ٹونہ کرنے والے افراد کے خلاف آئین میں درج سزا کو 7 سال تک بڑھایا جائے اور جرمانے کو بڑھا کر 10 لاکھ روپے تک کیا جائے۔

قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں مذکورہ بل کو مسترد کر دیا ہے۔

مزید خبریں :