Geo News
Geo News

Time 11 اگست ، 2021
دنیا

امریکی تاریخ میں پہلی بار سفید فاموں کی تعداد میں غیر معمولی کمی

امریکی تاریخ میں پہلی بار سفید فاموں کی تعداد میں غیرمعمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور غیر ملکی تارکین وطن کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں کی جانے والی مردم شماری کے اعداد و شمار سفید بتاتے ہیں کہ سفید فام امریکی آبادی کا 60 فیصد سے بھی کم رہ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 18 برس سے کم عمر کے افراد کی اکثریتی آبادی کا تعلق امیگرنٹ کمیونٹیز پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔

1990 میں ایشیائی افراد امریکی آبادی کا 3 فیصد تھے اور اب ان کی تعداد 2 گنا ہونے کا امکان ہے۔ بڑے شہروں کے مضافاتی علاقوں میں بھی متفرق آبادی تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔