Time 11 اگست ، 2021
پاکستان

کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر سکیورٹی وین کا ڈرائیور 20 کروڑ روپے لے کر فرار

کراچی: آئی آئی چند ریگر روڈ پر سکیورٹی وین کا ڈرائیور 20 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا، نجی سکیورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈلیور کرنے روانہ ہوئی تھی، آئی آئی چندریگر روڈ پر گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس کا  بتانا ہےکہ وین میں 20 کروڑ روپے تھے، ڈرائیور نے وین ایک گلی میں چھوڑ دی اور رقم لےکرفرارہوگیا۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی کمپنی کی مدعیت میں 20 کروڑ کی ڈکیتی کا مقدمہ میٹھادر تھانے میں درج کیا گیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :