دنیا
Time 11 اگست ، 2021

اسپوتنک 5 کورونا کی ڈیلٹا قسم کے خلاف 83 فیصد مؤثر ہے: روس

تازہ ترین نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ویکسین تقریباً 83 فیصد ہے: فائل فوٹو
 تازہ ترین نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ویکسین تقریباً 83 فیصد ہے: فائل فوٹو

ماسکو: روس کے وزیر صحت میخائل موراشکو نے کہا ہے کہ روسی ویکسین اسپوتنک 5 کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے خلاف تقریباً 83 فیصد مؤثر ہے جو اس کے قبل لگائے گئے اندازوں سے کچھ کم ہے۔

روسی حکام نے جون اور جولائی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ کورونا کی ڈیلٹا قسم اور وافر مقدار میں ویکسین ہونے کے باوجود آبادی میں اسے لگانے کی ہچکچاہٹ کو قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ جون میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسپوتنک 5 کورونا کی ڈیلٹا قسم کے خلاف 90 فیصد مؤثر ہے۔

ٹی اے ایس ایس نیوز ایجنسی نے مراشکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ تازہ ترین نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ویکسین تقریباً 83 فیصد ہے۔

ویکسین تیار کرنے والے گیمالیا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر الیگزینڈر گینٹسبرگ نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسپوتنک 5 کورونا وائرس کی تمام اقسام کے خلاف محفوظ اور مؤثر ہے۔

14 کروڑ سے زائدآبادی والے ملک روس نے کورونا کے خلاف ملک میں ہی تیار کردہ چار ویکسین کی منظوری دی ہے۔ روس میں کورونا کی وباء کے آغاز سے اب تک تقریباً65 لاکھ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

مزید خبریں :