معروف بھارتی اداکارہ کی سبزی اور مچھلی بیچنے کی تصاویر وائرل

ٹینا دتا نے کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہیں شہرت بھارتی ڈرامہ سیریل ‘اتارن’ سے ملی— فوٹو:فائل
ٹینا دتا نے کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہیں شہرت بھارتی ڈرامہ سیریل ‘اتارن’ سے ملی— فوٹو:فائل

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ٹینا دتا کی مارکیٹ میں سبزی اور مچھلی بیچنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

ٹینا دتا نے کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ ان کو شہرت بھارتی ڈرامہ سیریل ‘اتارن’ سے ملی۔

اس کے علاوہ ٹینا دتا اداکاری کے ساتھ ساتھ بے باک انداز سے بھی پہچانی جاتی ہیں۔ اب حال ہی میں اداکارہ کی بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک بازار میں مچھلی اور سبزی بیچنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں مداحوں سے پوچھا کہ کوئی بتانا چاہے گا کہ یہ کیا ہورہا ہے؟

ٹینا نے ساتھ ہی کئی ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے جس کے بعد امکان ہے کہ یہ ان کے کسی نئی پروجیکٹ کی تشہیر بھی ہوسکتی ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے۔

مزید خبریں :