Geo News
Geo News

Time 11 اگست ، 2021
پاکستان

نومولود بچےکی لاش تدفین کے دوسرے روز قبر سے غائب ہوگئی

بورے والا کے ایک  قبرستان میں گزشتہ روز دفنائےگئے نومولود بچےکی لاش قبر سے غائب ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں 513 ای بی میں اشفاق نامی شخص کا8 دن کا بچہ وفات پا گیا تھا جس کی گزشتہ روز عصر کے بعد گاؤں کے قبرستان میں تدفین کردی گئی تھی۔

 والدین کے مطابق آج جب وہ قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے پہنچے تو قبر کھلی دیکھی اور بچے کی لاش غائب تھی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ایک مرد اورایک  عورت کے پاؤں کے نشان قبر کے قریب ملے ہیں، تمام شواہد اکٹھے کرلیے ہیں،جس سے ملزمان تک پہنچنے میں آسانی پیدا ہوسکےگی ۔

ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے بچے کی لاش کو جلد بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔