Time 11 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

’یہ ہے لاہور میں اور فلم انڈین بنارہے ہیں‘

‘پتا نہیں ہم اپنی چیزوں کے بارے میں کب بات کریں گے؟ اپنی کہانیاں کب سنائیں گے؟‘ یاسر حسین— فوٹو:فائل
‘پتا نہیں ہم اپنی چیزوں کے بارے میں کب بات کریں گے؟ اپنی کہانیاں کب سنائیں گے؟‘ یاسر حسین— فوٹو:فائل

ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار یاسر حسین نے بالی وڈ فلم ‘ہیرا منڈی’ پر سوالات اٹھا دیے۔

یاسر حسین اپنے متنازع بیانات کے باعث شہ سرخیوں میں رہتے ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال ہیں۔ اب یاسر حسین نے بالی وڈ فلم ‘ہیرا منڈی’ کا پوسٹر جاری ہونے پر سوال اٹھایا ہے۔

یاسر نے فلم ‘ہیرا منڈی’ کا پوسٹر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لگاتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ لاہور میں ہے اور فلم بھارتی بنا رہے ہیں، پھر ہم کہیں گے سب غلط دکھایا ہے‘۔

— فوٹو: اسکرین گریب
— فوٹو: اسکرین گریب

انہوں نے سوال اٹھایاکہ ‘پتا نہیں ہم اپنی چیزوں کے بارے میں کب بات کریں گے؟ اپنی کہانیاں کب سنائیں گے؟‘

خیال رہے کہ بھارت کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے لاہور کی تاریخی ہیرا منڈی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں کئی نامور اداکارائیں ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی۔

فلم پاکستان کے شہر لاہور کے مخصوص علاقے میں کام کرنے والی خواتین پر بنائی جارہی ہے اور یہ مہنگا ترین پروجیکٹ ہوگا۔

مزید خبریں :