Time 12 اگست ، 2021
پاکستان

روٹھی بیگم کے میکے سے واپس نہ آنے پر شوہر نےگھرکو آگ لگادی

رائے ونڈ میں ناراض بیگم میکے سے واپس نہ آئی تو شوہر نےگھرکو تالا لگا کر  آگ لگادی ۔

پولیس کے مطابق رائے ونڈ میں منیر نامی شخص نے روٹھی بیوی سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے گھر کو آگ لگادی۔

 آگ سے ایک کمرےمیں رکھا دو بیٹیوں کا جہیز بھی جل کرراکھ ہوگیا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقعے پرپہنچ کر آگ پرقابوپالیا۔

پولیس کےمطابق منیر نشے کا عادی ہے، اس کی بیوی روٹھ کر میکے گئی ہوئی تھی ، اس نے منانےکی کوشش ناکام ہونے پر اپنا گھر ہی جلا ڈالا۔

مزید خبریں :