اکشے نے ہما قریشی کو’ پاگل‘ قرار دے دیا

بالی وڈ ایکشن ہیرو  اکشے نے اداکارہ ہما قریشی کو  از راہ مذاق پاگل قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر بالی وڈ ایکشن ہیرو  اکشے نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔

ویڈیو  میں ہما قریشی کو میوزک پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران اکشے کمار  ویڈیو میں عقب سے انٹری دیتے ہوئے ہما قریشی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ شیئر کیے ہوئے ٹوئٹ میں اکشے کمار نے ہما قریشی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مکمل طور پر پاگل، دلوں کی ملکہ اور  ایک شاندار  اداکارہ!

اکشے نے اپنے ٹوئٹ میں ہما قریشی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ ہما کی فلموگرافی مجھ سے کم ہے لیکن ان میں اداکاری کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔

بھارتی اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو ہما قریشی کی فلم بیل باٹم دیکھنے پر بھی زور دیا۔

اکشے کی شیئر کی گئی ویڈیو کو  ٹوئٹر پر  چند ہی گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

خیال رہے اکشے کمار کی فلم بیل باٹم رواں برس 19 اگست کو ریلیز ہوگی جس میں اداکارہ ہماقریشی بھی اداکاری کے فرائض نبھائیں گی۔

مزید خبریں :