Geo News
Geo News

Time 13 اگست ، 2021
پاکستان

الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کی دعوت قبول کرلی

چیف الیکشن کمشنر 17 اگست صبح 11 بجے ای وی ایم کا ڈیمو لیں گے، الیکشن کمیشن کا خط— فوٹو:فائل
چیف الیکشن کمشنر 17 اگست صبح 11 بجے ای وی ایم کا ڈیمو لیں گے، الیکشن کمیشن کا خط— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزارت اطلاعات و نشریات اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کرنے کی دعوت قبول کرلی۔

الیکشن کمیشن نے وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو  خط لکھ کر بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت اطلاعات ونشریات سے بھی ای وی ایم کا جائزہ لینے کی درخواست موصول ہوئی اور چیف الیکشن کمشنر 17 اگست صبح 11 بجے ای وی ایم کا ڈیمو لیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لیا تھا۔