کورونا سے دلبرداشتہ نوجوان نے اسپتال میں چھری سے گلا کاٹ لیا

متوفی کے بھائی کا کہنا ہے کہ کاشف ٹی بی میں بھی مبتلا تھا، اسے سانس لینے میں دشواری تھی— فوٹو: فائل
متوفی کے بھائی کا کہنا ہے کہ کاشف ٹی بی میں بھی مبتلا تھا، اسے سانس لینے میں دشواری تھی— فوٹو: فائل

لاہور کے میو اسپتال میں کورونا سے دلبرداشتہ نوجوان کاشف نے خود کشی کر لی، اس کے بھائی کا کہنا ہے کہ کاشف ٹی بی میں بھی مبتلا تھا۔

میو اسپتال ذرائع کے مطابق کورونا میں مبتلا 35 سالہ کاشف نارتھ میڈیکل وارڈ میں داخل تھا۔ صبح ساڑھے 8 بجے اس نے چھری سے اپنا گلا کاٹ لیا۔

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور نرس نے فوری طور پر اس کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن خون زیادہ بہنے کےباعث وہ دم توڑ گیا۔

مرحوم کے بھائی نےجیو نیوز کو بتایا کہ کاشف کورونا اور ٹی بی سے تنگ آچکا تھا اور سانس میں دشواری محسوس کرتا تھا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔

مزید خبریں :