آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، افغان سکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ طویل مدتی اور کثیرالجہتی تعلقات کا خواہاں ہے۔

آرمی چیف نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کرافغان مسئلے کے پرامن حل کیلئے کام کرے گا۔

امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اورباہمی تعلقات بڑھانے کے عزم کو دہرایا۔

مزید خبریں :