Geo News
Geo News

Time 13 اگست ، 2021
دنیا

انتہاپسند ہندوؤں کا مسلم شخص سے بیٹی کے سامنے انسانیت سوز سلوک

مسلمانوں پر ہندو لڑکی کا مذہب تبدیل کروانے کا الزام  لگاکر  بھارت کے شہر کان پور میں 45 سالہ مسلمان شخص سے انتہا پسندوں نے انسانیت سوز سلوک کیا۔

مسلمان شخص کو گلی میں گھمایا، ہندوؤں کے مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلمان شخص کی چھوٹی بیٹی والد سے لپٹی ہوئی ہے اور مشتعل افراد سے والد کو چھوڑنے کی درخواست کررہی ہے۔

 پولیس نے اس واقعے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کارکنوں کی گرفتاری پر بجرنگ دل کے کارکنوں نے دیدہ دلیری  کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا  اور بعد ازاں پولیس کے ’سمجھانے‘ پر وہاں سے چلے گئے۔