Geo News
Geo News

Time 13 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

رادھیکا آپٹے کے بائیکاٹ کا ہیش ٹیگ کیوں ٹرینڈ کررہا ہے؟

رادھیکا بولڈ مناظر کرنے سے نہیں کتراتی ہیں اور وہ اس کا اظہار کئی بار کرچکی ہیں — فوٹو:فائل
رادھیکا بولڈ مناظر کرنے سے نہیں کتراتی ہیں اور وہ اس کا اظہار کئی بار کرچکی ہیں — فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پارچڈ’ کی نیم برہنہ تصاویرایک بار پھر وائرل ہوگئیں۔

رادھیکا آپٹے کا شمار بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ اپنی بے باک اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔ 

رادھیکا بولڈ مناظر کرنے سے نہیں کتراتی ہیں اور وہ اس کا اظہار کئی بار کرچکی ہیں تاہم اب وہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعد زیربحث آگئی ہیں۔

اداکارہ رادھیکا آپٹے کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پارچڈ’ کے فلمائے گئے بولڈ مناظر کی تصاویر ایک بار پھر وائرل ہوگئیں اور اس کے ساتھ ہی ان پر سوشل میڈیا صارفین نے فلموں کے ذریعے فحاشی پھیلانے کا الزام عائد کیا۔

ٹوئٹر پر رادھیکا آپٹے بائیکاٹ کا بھی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا ہے اور اس ٹرینڈ میں ہزاروں ٹوئٹس کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ رادھیکا آپٹے کی یہ فلم 2015 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایتکاری کے فرائض لینا یادیو نے سرانجام دیے تھے جبکہ فلم اجے دیوگن نے پروڈیوس کی تھی۔

اس کے علاوہ رادھیکا آپٹے کئی بلاک بسٹرفلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔