دنیا
Time 15 اگست ، 2021

کابل میں امریکی سفارتخانے سے اڑتے ہیلی کاپٹر اور ویتنام سے انخلا کی تصاویر وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے کابل سے امریکی انخلا کو ویتنام میں امریکی کی پسپائی سے تشبیہ دی ہے— فوٹو: فائل
سوشل میڈیا صارفین نے کابل سے امریکی انخلا کو ویتنام میں امریکی کی پسپائی سے تشبیہ دی ہے— فوٹو: فائل

افغانستان میں طالبان کی تیزی سے پیشقدمی جاری ہے اور انہوں نے دارالحکومت کابل کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

طالبان کی جانب سے کابل کے گھیراؤ کے بعد امریکی سفارتخانے سے عملے اور شہریوں کا انخلا بھی تیز ہوگیا۔ 

ایسے میں امریکی سفارتخانے کے اوپر سے چنیوک ہیلی کاپٹر کی اپنے عملے اور شہریوں کو کابل ائیرپورٹ لیجانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ان تصاویر کے ساتھ 1975 میں ویتنام سے امریکی انخلا کے دوران کی بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے شہریوں کو نکالنے کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

وائرل تصاویر پر نامی گرامی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے اور طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے کابل میں سفارتخانے سے امریکی شہریوں کو ائیرپورٹ لے جانے والی تصاویر کو ویتنام میں امریکی پسپائی سے تشبیہ دی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ویتنام سے انخلا کی بھی تصویر لگائی ہیں۔

پاکستان کی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی دونوں تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ 

مزید خبریں :