16 اگست ، 2021
افغانستان میں 20 سال بعد طالبان کی واپسی جہاں عالمی برادری کے لیے اہمیت کی حامل ہے وہیں بین الاقوامی اخبارات نے بھی کابل میں طاقت کے اس کھیل کو اپنی شہ سرخیوں کی زینت بنایا ہے۔
آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ افغانستان کے طالبان کے کنٹرول میں جانے پر کس بین الاقوامی اخبار نے کیا شہ سرخی بنائی۔
برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ نے لکھا کہ ’افغان صدر کے فرار ہونے کے بعد طالبان برسر اقتدار‘
برطانوی اخبار دی ٹائمز نے افغانستان کی صورتحال پر شہ سرخی بنائی کہ ’صدر کے فرار ہونے کے بعد فاتح طالبان نے کابل حاصل کر لیا‘
ہندوستان ٹائمز
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے لکھا کہ غنی افغانستان سے فرار، طالبان صدارتی محل میں داخل۔
دی ڈیلی ٹیلی گراف
دی ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ ’کابل طالبان کے قبضے میں جانے کے بعد مغربی ممالک فرار‘
ڈیلی میل
ایک اور برطانوی جریدے ڈیلی میل نے برطانوی پرچم میں لپٹی فوجی کی لاش کے ساتھ طویل شہ سرخی لکھی کہ ’20 سال بعد، افغانستان چند دنوں میں ہی اجڑ گیا، ہمارے بہادر مترجم کیلئے خوف بڑھ گیا، طالبان سے بچنے کیلئے افراتفری بڑھ گئی، 457 برطانوی ہیروز کے اہلخانہ اب سوال پوچھ رہے ہیں۔۔ان سب کا کیا قصور تھا جو مر گئے؟
دی گارجین اور دی میٹرو
برطانوی جریدے دی گارجین نے لکھا ’کابل کا زوال‘ جبکہ دی میٹرو نے بھی اسی سے ملتی جلتی شہ سرخی لکھی کہ ’ کابل کا زوال، طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا‘۔