16 اگست ، 2021
افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار کے بعد اب تک سربراہ مملکت کا اعلان نہ ہوسکا۔
گزشتہ روز طالبان دارالحکومت کابل میں داخل ہوگئے تھے اور اسی شام افغان صدر اشرف غنی بھی ملک چھوڑ گئے تھے۔
اشرف غنی کے فرار کے بعد طالبان نے افغان صدارتی محل پر قبضہ کرلیا تھا۔
دوسری جانب طالبان نے کابل سمیت دیگر قبضہ کیے گئے صوبائی دارالحکومتوں میں شیڈو گورنرز کا اعلان کردیا ہے لیکن اب تک مملکت کے امیر یا سربراہ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
وہیں افغان سیاسی قیادت کی جانب سے پر امن طور پر اقتدار کی منتقلی کیلئے 3 رکنی کوآرڈینیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس میں مصالحتی کونسل کے سرابرہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار شامل ہیں۔
اس سب کے باوجود افغانستان کو بغیر کسی سربراہ کے تقریباً 24 گھنٹے ہونے والے ہیں۔